0
Tuesday 11 Jun 2019 17:42

آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف باجوڑ میں احتجاج

آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف باجوڑ میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اورنگزیب انقلابی، انجنیئر حضور، ملک سعید الرحمان، حاجی خان بہادر، امیر محمد خان اور دیگر نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے، لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ نیب موجودہ حکومت کی ہی ٹیم ہے اور ان کی گھر کی لونڈی بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر آصف علی زرداری کے حق میں نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے بعد نیب نے انہیں زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 798981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش