QR CodeQR Code

پاراچنار میں پی پی پی کیجانب سے آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی اجلاس کا انعقاد

11 Jun 2019 17:58

پی پی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ اگر حکومت نے انہیں فوری رہا نہ کیا، تو احتجاجاً وہ مرکزی شاہراہ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پاراچنار میں احتجاجی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ پاراچنار میں احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی رہنما اور پی کے 108 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر عارف طوری، حشمت حسین بنگش، علمدار حسین، عشرت بنگش، مشرف حسین، نصیب علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ اگر حکومت نے انہیں فوری رہا نہ کیا، تو احتجاجاً وہ مرکزی شاہراہ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک سچے اور عوام دوست لیڈر ہے اور وہ عظیم قائد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 798983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798983/پاراچنار-میں-پی-کیجانب-سے-آصف-زرداری-کی-گرفتاری-کیخلاف-احتجاجی-اجلاس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org