QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار شدید زخمی

11 Jun 2019 19:25

ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے منظر خیل برزئی میں سرچ پارٹی پر کیاگیا، جس کے نتیجے میں شوال رائفلز کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے منظر خیل برزئی میں سرچ پارٹی پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں شوال رائفلز کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں نائک ظہور اور سپاہی قیصر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ پانچ روز کے دوران پیش آنے والا دہشتگردی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، رواں مہینے کی 7 اور 8 تاریخ کو یکے بعد دیگرے ریموٹ کنٹرول اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں سکیورٹی اہلکاروں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔ 7 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ کمر میں بارودی سرنگ  کے دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک اہلکار شہید  ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 798985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798985/شمالی-وزیرستان-بارودی-سرنگ-کے-دھماکے-میں-2-ایف-سی-اہلکار-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org