0
Tuesday 11 Jun 2019 19:35

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے زیر اہتمام فکر امام خمینیؒ سیمینار کا انعقاد

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے زیر اہتمام فکر امام خمینیؒ سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی مناسبت سے فکر امام خمینیؒ سیمینار کا انعقاد سکھر ڈویژن کے شہر رانی پور سٹی میں کیا گیا، سیمینار میں چئیرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی، علامہ عروج عباس زیدی، مولانا ہادی بخش چنہ، مولانا صفدر عباس ملاح، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی اور اے ایس او کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خمینیؒ بت شکن کی فکر آفاقی تھی، ان کی فکر کسی خاص مکتب اور علاقے تک محدود و مخصوص نہیں تھی، اسی لئے دنیا بھر کے مستضفین، مظلومین اور حریت پسند امام خمینیؒ کی فکر پر عمل پیرا ہیں۔

مقررین نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا میں نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے قبل اسلام کو ایک مخصوص فکر تک محدود کیا گیا تھا، امام راحلؒ نے لوگوں تک حقیقی اسلام ناب محمدی کے پیغام کو پہنچایا اور دنیا بھر کے مذاہب کو بھی فکر دی کہ آفاقی اور حقیقی اسلام کی تعلیمات کو اپنائیں۔
خبر کا کوڈ : 798986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش