QR CodeQR Code

چلاس میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، تین شدید زخمی

11 Jun 2019 20:12

ضلع دیامر کی تحصیل داریل کا علاقہ کھنبری سے سواریوں کو لیکر چلاس آنے والی ٹیوٹا گاڑی تھور چھلموک کے مقام پر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس میں المناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چلاس سے بیس کلومیٹر دور تھور چھملوک کے مقام پر مسافر گاڑی دریا میں جا گری جس کی وجہ سے سات افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دیامر کی تحصیل داریل کا علاقہ کھنبری سے سواریوں کو لیکر چلاس آنے والی ٹیوٹا گاڑی تھور چھلموک کے مقام پر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، دیامر پولیس اور مقامی لوگ  جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر چلاس ہسپتال منتقل کر دیا، بعد ازاں جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں اوتیل، ٹکا خان، جاوید، ثناء اللہ، سید رحمت، عبدالواہاب اور فرزند اوتیل شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ہادی، آسبر اور نور احمد شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 798987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798987/چلاس-میں-ٹریفک-حادثہ-7-افراد-جاں-بحق-تین-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org