QR CodeQR Code

آج بانی ایم کیو ایم کے خاص ساتھی بھی انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں، یہ مکافاتِ عمل ہے، مصطفیٰ کمال

11 Jun 2019 20:40

ایک بیان میں چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ میں نے ایم کیو ایم میں رہتے ہوئے کوئی ثبوت جمع نہیں کئے، میں کسی کا ایجنٹ نہیں تھا جو ثبوت جمع کرتا، بانی ایم کیو ایم کی تقاریر اور ان کے اعمال ہی ان کے خلاف شواہد ہیں، مجھے ان کے خلاف کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔


اسلام ٹامز۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج بانی ایم کیو ایم کے خاص ساتھی بھی انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں، یہ مکافاتِ عمل ہے۔ بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم بہت سالوں سے ایک ٹریپ میں پھنسے ہوئے ہیں، کئی دہائیوں سے یہ سلسلہ مہاجر قوم کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم آج سے پہلے بھی گرفتار ہوئے تھے، آج پورا سیٹ بانی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں ہے، ان کے خاص ساتھی انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں اور اب صرف ان کے تنخواہ دار ان کے ساتھ ہیں۔

مصطفی  کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، ہمارے 7 کارکنان مارے گئے، ہم نے پلٹ کر کچھ نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایم کیو ایم میں رہتے ہوئے کوئی ثبوت جمع نہیں کئے، میں کسی کا ایجنٹ نہیں تھا جو ثبوت جمع کرتا، بانی ایم کیو ایم کی تقاریر اور ان کے اعمال ہی ان کے خلاف شواہد ہیں۔انہوں نے  کہا کہ مجھے ان کے خلاف کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، لندن پولیس کے پاس پہلے ہی بہت شواہد موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 798990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798990/آج-بانی-ایم-کیو-کے-خاص-ساتھی-بھی-انہیں-چھوڑ-کر-جاچکے-ہیں-یہ-مکافات-عمل-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org