QR CodeQR Code

کوہاٹ، افغان باشندے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

11 Jun 2019 21:40

پولیس نے قتل کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے، تاہم فوری طور پر وقوعہ کے اصل محرکات معلوم نہ ہوسکیں، جسکے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے اور پولیس زیر حراست ملزم سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے نواحی علاقہ غلام بانڈہ میں افغان باشندے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر لڑکا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بلی ٹنگ کی حدود میں واقع غلام بانڈہ افغان مہاجر کیمپ میں مبینہ ملزمان سید ولی ولد زرین گل اور تلاوت شاہ ولد پیر گل ساکنان غلام بانڈہ افغان کیمپ نے فائرنگ کرکے افغان مہاجر جان محمد ولد خان آغا کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر 13سالہ نظام اللہ بھی زخمی ہوا۔ واردات کے بعد مبینہ ملزمان جائے وقوعہ سے فوری طور پر فرار ہوگئے، جبکہ مقتول کی لاش اور زخمی کو کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لایا گیا، جہاں پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے مقتول کے والد خان آغا کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ دونامزد ملزمان سید ولی اور تلاوت شاہ کے خلاف درج کرلیا اور پولیس نے فی الفور چھاپہ مار کاروائی کے دوران قتل کے اس مقدمے میں نامزد ایک ملزم سید ولی کو گرفتار کرلیا جبکہ قتل کی واردات میں ملوث روپوش ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے قتل کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے، تاہم فوری طور پر وقوعہ کے اصل محرکات معلوم نہ ہوسکے، جسکے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے اور پولیس زیر حراست ملزم سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 799016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799016/کوہاٹ-افغان-باشندے-کو-فائرنگ-کرکے-قتل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org