0
Tuesday 11 Jun 2019 21:56

بجٹ تقریر کے بعد عمران خان کے اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں اشارے

بجٹ تقریر کے بعد عمران خان کے اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں اشارے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں ہاتھ اٹھا کر میوزک کمپوزر کی طرح اشارے کیے۔ مالی سال 20-2019ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تاہم شور شرابے کے باوجود وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان مسکراتے ہوئے اپنی نشست سے اٹھے اور اپوزیشن کے احتجاج کی طرف ایک میوزک کمپوزر کی طرح اپنے ہاتھوں سے اشارے کیے۔ وزیراعظم کے اس انداز پر ان کے اردگرد موجود حکومتی ارکان بھی مسکراتے رہے اور اس دوران وزیراعظم اسمبلی سے باہر نکل گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 799017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش