QR CodeQR Code

مزاحمتی قائدین کی گرفتاری بلاجواز ہے، اشرف صحرائی

11 Jun 2019 22:24

تحریک حریت کے چیئرمین نے کہا کہ بدقسمتی سے یہاں جو لوگ اپنے گھروں میں تھے، ان کو بھی گھروں سے گرفتار کرکے تھانوں اور جیلوں میں بند کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے دو کارکنوں طارق احمد شیخ اور فاروق احمد شیخ (بانڈی پورہ) کو عید سے ایک دن قبل گرفتار کرنے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں غیر ضروری، بلا جواز اور غیر انسانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسانی اور اخلاقی نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو انسانیت کا تقاضا تھا کہ عید کے موقع پر کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیئے تھا، تاکہ وہ اور ان کے اہل خانہ عید کے موقعے پر دُوگونہ خوشی محسوس کر پاتے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہاں جو لوگ اپنے گھروں میں تھے، ان کو بھی گھروں سے گرفتار کرکے تھانوں اور جیلوں میں بند کیا جاتا ہے۔ اشرف صحرائی نے کہا کہ عید کے بعد بھی پلوامہ، شوپیان، کولگام، اسلام آباد اور ترال میں شبانہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ محمد اشرف صحرائی نے تمام گرفتار شدگان کی رہائی کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799018/مزاحمتی-قائدین-کی-گرفتاری-بلاجواز-ہے-اشرف-صحرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org