0
Tuesday 11 Jun 2019 22:45

سندھ کا بجٹ جمعہ 14 جون کو پیش کیا جائیگا

سندھ کا بجٹ جمعہ 14 جون کو پیش کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کیلئے آئندہ مالی سال 20-2019ء کا صوبائی بجٹ جمعہ 14 جون کی سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جن کے پاس وزارت خزانہ کا قلمدان بھی ہے، ایوان میں صوبائی بجٹ پیش کریں گے، جبکہ توقع ہے کہ ہفتہ کے روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کے اہم نکات اور خاص خاص باتوں کی وضاحت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 799023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش