QR CodeQR Code

نئی ''راشن کارڈ اسکیم'' شروع، ہر ماہ 80 ہزار مستحق افراد کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

11 Jun 2019 23:40

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں صحت، تعلیم، غدائیت، پینے کے صاف پانی کے لیے 93 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں صحت، تعلیم، غدائیت، پینے کے صاف پانی کے لیے 93 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں کہا کہ 10 لاکھ مستحق افراد کو صحت مند خوراک فراہم کرنے کے لیے ایک نئی ''راشن کارڈ اسکیم'' شروع کی جا رہی ہے، جس کے تحت ماؤں اور بچوں کو خصوصی صحت مند خوراک دی جائے گی، 80 ہزار مستحق افراد کو ہر مہینے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، 60 لاکھ خواتین کو ان کے اپنے سیونگ اکاؤنٹس میں وظائف کی فراہمی اور موبائل فون تک رسائی دی جائے گی، 500 کفالت مراکز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فری آن لائن کورسز کی سہولت دی جائے گی، معذور افراد کو وہیل چیئر اور سننے کے لیے آلات فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 50 اضلاع میں بی آئی ایس پی سے بچیاں 750 روپے وظیفہ حاصل کرتی ہیں، اس پروگرام کو مزید 100 اضلاع تک توسیع دی جا رہی ہے اور بچیوں کے وظیفے کی رقم 750 سے بڑھا کر 1000 تک کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 799026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799026/نئی-راشن-کارڈ-اسکیم-شروع-ہر-ماہ-80-ہزار-مستحق-افراد-کو-بلاسود-قرضے-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org