0
Wednesday 12 Jun 2019 08:04

اپوزیشن کو دھمکایا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

اپوزیشن کو دھمکایا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ نواز لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی کمیشن کی تجویز کو اپوزیشن کو دھمکانے کی کوشش قرار دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے قوم سےخطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے سے نظر ہٹانے کے لیے کنٹینر والی گفتگو کی۔ عمران خان کنٹینر سے اتریں اور مولا بجٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نےکہا کہ دھمکیوں سے کچھ نہیں ہو گا ایک نہیں دس انکوائری کمیشن بنائیں، ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے، ہم نے قرضے لیے تو گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کی، موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھایا۔ (ن) لیگ کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا کر عمران خان کا دماغی معائنہ بھی کیا جائے۔ اس پر بھی کمیشن بنایا جائے کہ عوام نے کیوں اس نالائق حکومت کو ٹیکس دینا بند کیا اور تقریر سینسر کیوں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 799049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش