0
Wednesday 12 Jun 2019 09:17

پی ٹی آئی حکومت کا بجٹ عوام دشمن نہیں بلکہ عوام قاتل بجٹ ہے، نہال ہاشمی

پی ٹی آئی حکومت کا بجٹ عوام دشمن نہیں بلکہ عوام قاتل بجٹ ہے، نہال ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے، وہ عوام دشمن نہیں بلکہ عوام قاتل بجٹ ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ سے لوگوں کی عزت نفس مجروح ہوگی، اب عوام سے پیسہ نچوڑ کر آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری گزشتہ پانچ ماہ سے عدالتوں میں پیش ہو رہے تھے اور نہ ہی کہیں بھاگ رہے تھے، ذاتی خیال ہے کہ انہیں گرفتار اس لئے کیا گیا ہے کہ بجٹ سے پیپلز پارٹی کی توجہ ہٹائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری میں بھی بدنیتی کار فرما ہیں، حمزہ شہباز ضمانت کے بعد عدالت کہ اجازت سے باہر گئے اور پھر واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب پی ٹی آئی کا ٹارچر ونگ ہے، جس استعمال کیا جا رہا ہے، سمجھ سے بالاتر یے کہ خود مختیار ادارہ ہونے کے باوجود حکومتی وزراء کو کون سے جن گرفتاریوں کا بتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو چاہیئے کہ اپنے چیئرمین کو کہیں جو آپ کی ذات پر مبینہ الزام لگے ہیں ان کو کلیئر کرے۔
خبر کا کوڈ : 799065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے