0
Wednesday 12 Jun 2019 10:37

گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے بعد ریڈ الرٹ جاری

گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے بعد ریڈ الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، شگر میں سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، سکردو چھومیک میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، ادھر گیول بورگے نالہ میں سیلاب آنے کے بعد لوگوں نے جاگ کر رات گزاری۔ ادھر ہنزہ کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بلاک ہو چکی ہے۔ گلگت میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 799077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش