QR CodeQR Code

کراچی میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہر کا امکان

12 Jun 2019 10:34

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا ہفتہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے جبکہ نمی کا تناسب غیرمعمولی طور پر بڑھنے سے شدید گرمی اور لو کے تھپیڑے چلنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 4 روزہ گرمی کی نئی لہرکی پیش گوئی کردی۔ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کے سبب غیر معمولی گرمی پیدا ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا ہفتہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے جبکہ نمی کا تناسب غیرمعمولی طور پر بڑھنے سے شدید گرمی اور لو کے تھپیڑے چلنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 799079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799079/کراچی-میں-آج-سے-4-روزہ-گرمی-کی-نئی-لہر-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org