QR CodeQR Code

کٹھوعہ آبروریزی سی بی آئی سے تحقیقات کرائی جائے، بھیم سنگھ

12 Jun 2019 21:43

اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی جموں و کشمیر کے ایگزیکٹیو کے چیئرمین نے کٹھوعہ آبروریزی کیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وحشیانہ معاملہ کی کسی آزاد تفتیشی ایجنسی سی بی آئی یا سپریم کورٹ کی نگرانی میں تفتیش کرائی جانی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کٹھوعہ آبروریزی و قتل کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیئے گئے افراد عدالت عظمٰی میں اپیل کرسکتے ہیں۔ پارٹی نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت کی طرف سے جو فیصلہ سامنے آیا ہے پارٹی اُس پر خفا نہیں ہے۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے بتایا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جانی چاہیئے اور متاثرین کو ہر حال میں انصاف فراہم ہو۔ انہوں نے بتایا کہ پٹھانکوٹ عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے گئے افراد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عدالت عظمٰی میں فیصلے کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

اس دوران اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی جموں و کشمیر کے ایگزیکٹیو کے چیئرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے کٹھوعہ آبروریزی کیس پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وحشیانہ معاملہ کی کسی آزاد تفتیشی ایجنسی سی بی آئی یا سپریم کورٹ کی نگرانی میں تفتیش کرائی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی کو سازش تک پہنچنے میں مکمل تعاون دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 799092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799092/کٹھوعہ-ا-بروریزی-سی-بی-ا-ئی-سے-تحقیقات-کرائی-جائے-بھیم-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org