0
Wednesday 12 Jun 2019 11:08

پاکستانی عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں، عثمان بزدار

پاکستانی عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب 22 کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے کرپٹ عناصر نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں، دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی، نئے پاکستان میں شفافیت کے مینار قائم ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 799099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش