0
Wednesday 12 Jun 2019 11:13

پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر ایک کو منطقی انجام تک پہنچنا ہوگا، صمصام بخاری

پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر ایک کو منطقی انجام تک پہنچنا ہوگا، صمصام بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہ ملک لوٹنے والوں کے اثاثے اور بیٹے باہر ہیں، احتساب کے عمل کو آگے چلانا پی ٹی آئی کی اولین پالیسی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ ہر کوئی یاد رکھے کہ پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے، پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر ایک کو منطقی انجام تک پہنچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف ہر محب وطن شہری کو تحفظات تھے۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے نئی ترجیحات کے تعین کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا تحقیقاتی کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیگا، عمران خان کا قوم سے خطاب اُن کے درد دل کی عکاسی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، عوام کو قرض کی عادت سے نجات دلانا وقت کا تقاضا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب