QR CodeQR Code

دفعہ 370 کیساتھ چھیڑچھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، علی ساگر

12 Jun 2019 22:22

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر کا کہنا تھا کہ جو عناصر کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، انکو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ماہر قانون مرحوم خواجہ غلام محی الدین شاہ کی 15ویں برسی پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس دفعہ 370 اور 35 اے کا دفاع کرنے کے لئے برسر جد و جہد ہے اور ہماری جماعت ان دفعات کی رکھوالی کرنے کے لئے کوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے کیونکہ آئین ہند کی ان دفعات کے خاتمے کی صورت میں کشمیر کا بھارت کے ساتھ مشروط الحاق بھی ختم ہوجائے گا۔

علی محمد ساگر نے کہا کہ جس آئین نے جموں و کشمیر کو خصوصی پوزیشن دی ہے، اُسی آئین اس خصوصی پوزیشن کو تحفظ بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بھارت کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز لیڈران کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں اور ایسے بیانات آگ میں تیل چھڑکنے کے مترادف ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس موقعے پر ناصر اسلم وانی، عبدالرحیم راتھر، مبارک گل ، علی محمد ڈار، صدرِ ضلع سرینگر پیر آفاق احمد اور این سی کے کئی دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 799103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799103/دفعہ-370-کیساتھ-چھیڑچھاڑ-ا-گ-سے-کھیلنے-کے-مترادف-ہے-علی-ساگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org