0
Wednesday 12 Jun 2019 11:28

کے آئی یو میں ایم ایس اکنامکس پروگرام شروع کرنے کی منظوری

کے آئی یو میں ایم ایس اکنامکس پروگرام شروع کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں ایم ایس اکنامکس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی، جس کے بعد ایم ایس اکنامکس میں داخلہ سمسٹر خزاں 2019ء سے شروع ہو گا۔ منظوری سے جی بی کے طلباء کو گھر کی دہلیز پر اکنامکس میں ایم ایس کرنے کا موقع میسر آئے گا، بھاری اخراجات سے ملک کے دوسرے شہروں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے جانے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔ شعبہ اکنامکس کے چیئرمین ڈاکٹر فقیر محمد نے ایچ ای سی کی جانب سے ایم ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری ملنے پر حکام اور وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ شعبہ اکنامکس میں پہلے ہی بی ایس اور ماسٹر پروگرام چل رہے ہیں، اب وی سی کی بھرپور سرپرستی اور تعاون سے ایم ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری ملنا شعبے میں معیار تعلیم کی بلندی اور بہتری کی عکاسی کرتا ہے، ہم طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 799104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش