QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ، جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل

12 Jun 2019 11:34

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل کر دی۔ عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے عمران منج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل کر دی۔ عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے عمران منج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جج کو کرسی مارنے والے کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل کر دی۔ عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے عمران منج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رہائی کے عوض اپیل کنندہ کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران منج کو مجموعی طور پر 18 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 799106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799106/لاہور-ہائیکورٹ-جج-کو-کرسی-مارنے-والے-وکیل-کی-سزا-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org