QR CodeQR Code

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیجانب سے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کو تعزیت پیش

12 Jun 2019 12:38

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ اپنے اس پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ہمشیرہ کے انتقال پر حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ اور مرحومہ کے بازماندگان کو تعزیت پیش کی اور مرحومہ کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحمت اور غفران الہیٰ جبکہ ان کے بازماندگان کے لئے صبر و تحمل کی دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی ہمشیرہ محترمہ مرحومہ سیدہ زکیہ عبدالکریم نصراللہ جمعرات کے روز دنیائے فانی سے کوچ کر گئی تھیں، جنہیں تجہیز و تکفین کے بعد مقبرہ روضۃ الشہیدین میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 799116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799116/رہبر-انقلاب-اسلامی-آیت-اللہ-سید-علی-خامنہ-کیجانب-سے-مقاومت-حسن-نصراللہ-کو-تعزیت-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org