0
Wednesday 12 Jun 2019 12:38

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیجانب سے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کو تعزیت پیش

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیجانب سے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کو تعزیت پیش
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ اپنے اس پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ہمشیرہ کے انتقال پر حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ اور مرحومہ کے بازماندگان کو تعزیت پیش کی اور مرحومہ کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحمت اور غفران الہیٰ جبکہ ان کے بازماندگان کے لئے صبر و تحمل کی دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی ہمشیرہ محترمہ مرحومہ سیدہ زکیہ عبدالکریم نصراللہ جمعرات کے روز دنیائے فانی سے کوچ کر گئی تھیں، جنہیں تجہیز و تکفین کے بعد مقبرہ روضۃ الشہیدین میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 799116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش