0
Wednesday 12 Jun 2019 16:42

مشکل ترین حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ دیا، عمران خان کی قیادت نہ ہوتی تو ملک کب کا دیوالیہ ہوچکا ہوتا، مولانا اجمل قادری

مشکل ترین حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ دیا، عمران خان کی قیادت نہ ہوتی تو ملک کب کا دیوالیہ ہوچکا ہوتا، مولانا اجمل قادری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (م) کے سربراہ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن شہباز شریف کی صفائی اور زرداری کی پاکبازی کی بجائے قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ وہ بڑے باپ کے بڑے بیٹے ہیں، جمعیت علماء اسلام (ایم ) کے زیراہتمام 3 جولائی بروز بدھ کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے گا، اس وقت مسائل کا بہتر حل قومی حکومت کا قیام ہے، لیکن آئندہ انتخابات کے لئے مناسب وقت دیا جائے، چہرے بدلنے سے نہیں نظام بدلنے سے مسائل حل ہوں گے، مشکل ترین حالات میں موجودہ حکومت نے بہترین بجٹ دیا، اگر عمران خان کی قیادت نہ ہوتی تو ملک کب کا دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں کیا۔

مولانا اجمل قادری نے مزید کہا کہ سابق صدر زرداری کی گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے حراست میں لینے کے عمل کو سیاست کی تقدیر بدلنے کا عمل کہا جا سکتا ہے، ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانا پڑے گا، عید کے بعد نیب نے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف تحریک چلائی، تاہم نیب کا پلڑا دونوں طرف سے بھاری ہے، زرداری کی گرفتاری کے خلاف کچھ لوگ پیسے پورے کرنے کے لئے میدان میں آئے، لیکن وہ آج نہیں نکل سکے، ممکن ہے کہ کل بلاول کو بھی پابند سلاسل کیا جاسکتا ہے، جنہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، ایسے حالات میں عدالت عظمیٰ کے کردار کو بھی سراہتے ہیں، اقتصادی بحران کا شکار ہیں، قوم کو آئی ایم ایف سے نکالنے کے لئے یقیناً اہم اقدامات کی ضرورت ہے، تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو مزید ظلم برداشت نہ کرنا پڑے، قوم کو جس دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے، دو سال تک زکواۃ گن گن کر ادا کی جائے تو قرض اتر جائے گا، تاکہ ہمارا قومی بوجھ جو کہ ساڑھے چھ ہزار ارب کا ہوگیا ہے، اس سے نجات حاصل ہوسکے، اُنہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ڈاکہ زنی کی، 18 ویں ترمیم کو انجام تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے، 18ویں ترمیم ختم کرکے 73ء کے آئین کو حقیقی معنوں میں بحال کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش