0
Wednesday 12 Jun 2019 16:56

ملتان، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید

ملتان، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام کچہری چوک پر نون لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت سٹی صدر شعبہ خواتین سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کی، جبکہ مظاہرے میں فہمیدہ چوہان، روبینہ چوہان، روبینہ شاہین، افشین بٹ سمیت دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔ لیگی خواتین نے نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا کہ نون لیگ گرفتاریوں سے گھبرانے والی جماعت نہیں مگر جمہوریت کا لبادہ اوڑھنے والے عمران نیازی بے نقاب ہوچکے ہیں۔ عمران خان چونکہ سیاست سے واقف نہیں، اس لیے ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہے ہیں۔ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ نیب واقعی عیب ہے، قوم ایسے تعصبی فیصلوں کو مسترد کرچکی ہے، بہت جلد عمران خان کو مکافات عمل کا سامنا ہوگا۔ مظاہرہ میں بڑی تعداد میں لیگی خواتین شریک تھیں۔
خبر کا کوڈ : 799156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے