QR CodeQR Code

محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے اسپیکر کی معذرت

12 Jun 2019 17:18

پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر پیر کے اجلاس کے لئے جاری کرنے کی بات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر سے معذرت کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی  نے وزیرستان سے منتخب ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پرویز اشرف اور خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے آصف زرداری کے ساتھ محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے اصرار کیا کہ پروڈکشن آرڈر فوری جاری کیے جائیں، پیپلز پارٹی وفد سے اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر پیر کے اجلاس کے لئے جاری کرنے کی بات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر سے معذرت کرلی ہے۔ خیال رہے کہ 26 مئی 2019 کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ چیک پوسٹ پر ایک گروہ نے محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 799157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799157/محسن-داوڑ-اور-علی-وزیر-کے-پروڈکشن-ا-رڈر-جاری-کرنے-سے-اسپیکر-کی-معذرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org