QR CodeQR Code

نیب کا شرجیل میمن کے فارم ہاوس پر چھاپہ، دستاویزات اور ریکارڈ ضبط

12 Jun 2019 18:18

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فارم ہاؤس کی تلاشی لی جارہی ہے اور رقبے کی پیمائش کی جارہی ہے، فارم ہاؤس کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نیب کی ٹیم کارروائی کے بعد فارم ہاؤس سیل کردے گی، تاہم تلاشی کے دوران وہاں سے برآمد ہونے والے دستاویزات اور ریکارڈ کو ضبط کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے ٹنڈو جام میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  شرجیل میمن کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق شرجیل میمن کے فارم ہاؤس کی تلاشی لی جارہی ہے اور رقبے کی پیمائش کی جارہی ہے، فارم ہاؤس کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نیب کی ٹیم کارروائی کے بعد فارم ہاؤس سیل کردے گی، تاہم تلاشی کے دوران وہاں سے برآمد ہونے والے دستاویزات اور ریکارڈ کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ تین روز میں دو بڑی سیاسی شخصیات گرفتار ہوئی ہیں جن میں سابق صدر  آصف زرداری اور  مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف شامل ہیں۔ آصف زرادری دس روز جبکہ حمزہ شہباز کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799169/نیب-کا-شرجیل-میمن-کے-فارم-ہاوس-پر-چھاپہ-دستاویزات-اور-ریکارڈ-ضبط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org