0
Wednesday 12 Jun 2019 19:59

سیاسی انتقام لینے والے پہلے اپنی نو ماہ کی کارکردگی عوام کو بتائیں، شاہینہ سعیدہ

سیاسی انتقام لینے والے پہلے اپنی نو ماہ کی کارکردگی عوام کو بتائیں، شاہینہ سعیدہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام لینے والے پہلے اپنی نو ماہ کی کارکردگی عوام کو بتائیں، بڑے بڑے وعدے کرنے والے نااہل ابھی تک غریب عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کر سکے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہینہ سعیدہ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں، کیونکہ وہ سیاسی مخالفین کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے، مہنگائی سے عوام کا رجحان ہٹانے کیلئے سلیکٹڈ حکومت اور ان کا سلیکٹڈ نیب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈال کر ملک کو نیلام کرنا چاہتی ہے، جو پہلے ہی ان کی ناقص کارکردگی اور پالیسیوں کی صورت میں نظر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا اصل مسئلہ اٹھارویں آئینی ترمیم ہے، یہ ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، جو پیپلز پارٹی ہرگز نہیں ہونے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 799193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش