QR CodeQR Code

ادارہ التنزیل کی سالانہ تربیتی، فکری اور تفریحی ورکشاپ کا آغاز 20 جون سے ہوگا

12 Jun 2019 20:24

علامہ علی عباس نقوی نے ورکشاپ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ میں 12 سے 18 سال کے طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ ورکشاپ کے ایجنڈا میں ثقافتی سرگرمیوں سمیت قرآن، تجوید، حدیث، عقائد، مہدویت، اخلاق، احکام، تاریخ و سیرت معصومین، حالات، کیرئیر گائیڈنس اور شیعہ شناسی کے موضوعات پر علما کرام کے خصوصی دروس ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام دسویں سالانہ طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ 20 جون سے قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں ہوگی جس میں لاہور و مضافات سے سینکڑوں طلبا و طالبات شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ التنزیل کے چییرمین علامہ علی عباس نقوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کے زیراہتمام گزشتہ سال کی طرح امسال بھی جون کے دوسرے ہفتے میں دسویں سالانہ تربیتی، فکری اور تفریحی طفلان مسلم ورکشاپ کا انعقاد ہوگا جو جولائی کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا ہے تاکہ معاشرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ علامہ علی عباس نقوی نے ورکشاپ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ میں 12 سے 18 سال کے طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ ورکشاپ کے ایجنڈا میں ثقافتی سرگرمیوں سمیت قرآن، تجوید، حدیث، عقائد، مہدویت، اخلاق، احکام، تاریخ و سیرت معصومین، حالات، کیرئیر گائیڈنس اور شیعہ شناسی کے موضوعات پر علما کرام کے خصوصی دروس ہوں گے۔ علامہ علی عباس نقوی کا کہنا تھا کہ نئی نسل کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دینی، اخلاقی اقدار سے روشناس کروانا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 799194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799194/ادارہ-التنزیل-کی-سالانہ-تربیتی-فکری-اور-تفریحی-ورکشاپ-کا-آغاز-20-جون-سے-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org