0
Wednesday 12 Jun 2019 20:31

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا ہوگئے

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین 30 گھنٹے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیئے گئے۔ انہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا اور مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کرکے انہیں 30 گھنٹے سے زائد حراست میں رکھا گیا۔ گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا اور میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ الطاف حسین کو 2016ء میں نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں۔ واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان میں قتل و غارت، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے