QR CodeQR Code

آٹھ شوال آل سعود کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کا دن ہے، قاسم شمسی

12 Jun 2019 20:38

آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ یہ دن تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے کہ جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کو اتنی جرات اور ہمت بخشی کے نوبت شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطینی اور یمنی مسلمانوں پر مظالم تک آن پہنچی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنت البقیع کا انہدام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، آٹھ شوال مقدس لبادے میں چھپے آل سعود کے گھناونے جرائم کو  امت مسلمہ کے سامنے عیاں کرنے کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان محمد قاسم شمسی نے  آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے کہ جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کو اتنی جرات اور ہمت بخشی کے نوبت شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطینی اور یمنی مسلمانوں پر مظالم تک آن پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع قبرستان ہے جس میں امہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں 8 شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کر دیا تھا۔ مرکزی صدر نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں ازواج رسول اکرمۖ اور اہلبیت رسول سمیت صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 799197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799197/ا-ٹھ-شوال-ا-ل-سعود-کا-اصل-چہرہ-بے-نقاب-کرنے-دن-ہے-قاسم-شمسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org