0
Wednesday 12 Jun 2019 20:37

وزیراعظم کی وزراء کو اپوزیشن کیخلاف جارہانہ انداز اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی وزراء کو اپوزیشن کیخلاف جارہانہ انداز اپنانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنقید پر کھل کر جواب دیں تاکہ انہیں پروپیگنڈا کرنے کا موقع نہ ملے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور مالی بجٹ پر بات چیت جب کہ اپوزیشن کے احتجاج اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترجمان کو بجٹ سے متعلق حکومتی بیانیہ کو قومی میڈیا میں مؤثر انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 799198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب