0
Wednesday 12 Jun 2019 20:48

خیبر پختونخوا حکومت کا کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزراء، مشیروں اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور کم سے کم اجرت 17 یزار 500 کی منظوری دیدی گئی ہے۔ معاشی صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا کابینہ کی تنخواہوں میں سالانہ 10 فیصد اضافے کے بجائے 10 فیصد کمی کردی گئی ہے اور تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت نے معاشی صورتحال کی بہتری تک کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنخواہوں میں 3 سال سے اضافہ نہیں ہوا اور اس بار 10 فیصد اضافہ کرنا تھا لیکن تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 799199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے