QR CodeQR Code

قبائلی ضلع کرم، شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی

12 Jun 2019 20:58

ایف سی حکام کے مطابق علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ مزید نفری بھی مذکورہ علاقے پہنچا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ مرغان علی شیرزئی میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اور دہشتگردوں کا آمنا سامنا ہوا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خان امیر اور محمد جنان نامی زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال صدہ منتقل کردیا گیا۔ ایف سی حکام کے مطابق علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ مزید نفری بھی مذکورہ علاقے پہنچا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 799202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799202/قبائلی-ضلع-کرم-شدت-پسندوں-کے-ساتھ-فائرنگ-تبادلے-میں-2-ایف-سی-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org