0
Wednesday 12 Jun 2019 21:22

دیربالا میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف طلبہ کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ

دیربالا میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف طلبہ کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ دیربالا واڑی میں سرکاری سکول کے طلبہ نے بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کچھ دیر کے لئے دیر پشاور شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا تھا، واپڈا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرے میں بازار کے تاجروں اور علاقے کے عوام نے بھی حصہ لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واڑی اور دیربالا میں 15 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جس کی وجہ ان کو شدید گرمی مشکلات کا سامنا ہے۔ بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوئے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سیاسی مشران نے بجلی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے اور گولن گول سے دیربالا کو بجلی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت نے دیربالا کے عوام کا یہ مطالبہ منظور کیا اور گریڈ سٹیشن واڑی میں ہیلی ٹرانسفارمر بھی نصب کیا تاہم ابھی تک گولن گول سے واڑی گریڈ سٹیشن کو بجلی کی سپلائی شروع نہیں ہوئی۔ دوسری جانب گریڈ سٹیشن چکیاتن کی اپگریڈیشن کے لئے بھی ٹینڈر منظور ہوا ہے، تاہم ابھی تک اس پر کام شروع نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ناظم دیربالا صاحبزادہ فصیح اللہ نے بھی چند دن پہلے ناروا لوڈشیڈنگ پر صوبائی و مرکزی حکومت کو احتجاج کی دھمکی دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 799205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش