0
Wednesday 12 Jun 2019 21:30

ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کا یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرہ

ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کا یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں یوم انہدام جنت البقیع کے المناک سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نثار علی فیضی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت مقامات مقدسہ خصوصاً جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرائے اور آئے روز آثار انیباء کو مٹانے کا ظالمانہ سلسلہ بند کرے، آل سعود کی انتہا پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور آج اسی سوچ کیخلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہے۔

ضلعی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ جنت البقیع حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے۔ جنت البقیع اہلیبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اصحاب کا مدفن ہے، جس کی دوبارہ تعمیر ضروری ہے، دنیا بھر میں اثار کو زندہ رکھا جاتا ہے، لیکن آل سعود اسلامی تاریخ کو مٹانے پر لگی ہوئی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ 8 شوال اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن مزارات اہلیبیت علیھم السلام اور صحابہ کے مزارات کو منہدم کیا گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 799206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش