QR CodeQR Code

پشاور، بندوق کے زور پر بچے کیساتھ جنسی زیادتی

12 Jun 2019 21:35

پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم مفرور ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مقدمے میں دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے چمکنی میں بندوق کے زور پر بچے کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے چمکنی کے علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو بندوق کے زور پر مبینہ طور پر بچے سے دست درازی کرنے پر گرفتار کیا۔ دوسری جانب متاثرہ بچے کی جانب سے چمکنی تھانے میں درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ 2 افراد نے بندوق کے زور پر مجبور کرکے میرا ریپ کیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم مفرور ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مقدمے میں دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او چمکنی ارباب نعیم نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس اس کیس میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 799207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799207/پشاور-بندوق-کے-زور-پر-بچے-کیساتھ-جنسی-زیادتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org