0
Wednesday 12 Jun 2019 21:47

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے 5 ہزار افراد نے اپلائی کر دیا، ایف بی آر

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے 5 ہزار افراد نے اپلائی کر دیا، ایف بی آر
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 5 ہزار افراد نے اپلائی کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک اس حوالے سے ایک دو دن میں سرکلر جاری کرے گا۔ پرائز بانڈ رجسٹرڈ ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا فراہم کر دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 799209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش