QR CodeQR Code

جنوری 2020ء تک عمران خان کو مجبوراً لندن جانا پڑے گا، منظور وسان کا دعویٰ

12 Jun 2019 23:42

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ 2020ء میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، جولائی سے پی ٹی آئی کیلئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی، وزراء اور پی ٹی آئی کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے، گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزراء، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشنگوئی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 2 وزراء کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا دعویٰ کردیا ہے اور کہا ہے کہ جنوری 2020ء تک عمران خان کو مجبوراً لندن جانا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشنگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزراء، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشنگوئی کرتے ہوئے سال 2020ء حکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔ منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے 2 وزراء کا پیپلز پارٹی سے رابطوں کا دعویٰ بھی کیا۔

انہوں نے وزیراعظم سے متعلق کہا کہ 2020ء میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، جنوری 2020ء تک عمران خان کو مجبورا لندن جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی سے پی ٹی آئی کیلئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی، وزراء اور پی ٹی آئی کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے، گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہیں۔ بجٹ کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ حکومت کیلئے بجٹ منظور کرانا مشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 799220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799220/جنوری-2020ء-تک-عمران-خان-کو-مجبورا-لندن-جانا-پڑے-گا-منظور-وسان-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org