QR CodeQR Code

ہمارے ہوائی اڈے بند رہیں پرواہ نہیں، جارح ممالک کے ہوائی اڈے بھی کھلنے نہیں دینگے، انصاراللہ یمن

13 Jun 2019 00:29

انصار اللہ یمن کے سیکرٹری سیاسیات "علی القحوم" نے یمن پر جنگ مسلط کرنیوالے جارح ممالک کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر جنگ مسلط کرنیوالے جارح ممالک جان لیں کہ یمن پر انکی جارحیت کے پانچ سال گزرنے کے بعد اب ہماری جنگی صلاحیتیں کہیں بڑھ گئی ہیں اور اب ہم مزید اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری سیاسیات "علی القحوم" نے یمن پر جنگ مسلط کرنے والے جارح ممالک کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یمن کے ہوائی اڈے بند ہیں تو پرواہ نہیں، کیونکہ یمنی فوج اور دفاعی کمیٹیاں اپنے حملوں کے ذریعے جارح ممالک کے ہوائی اڈے بھی کھلنے نہیں دیں گے۔ علی القحوم نے جارح ملک سعودی عرب کے جنوب میں واقع "ابہا" ایئر پورٹ پر یمنی افواج کے کامیاب ہوائی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جارح ممالک کو مخاطب کرکے کہا کہ اب فوجی طاقت کا توازن واضح ہے، اگر تم ہمارے ہوائی اڈے بند کرواؤ گے تو ہم مقابلہ بمثل کرتے ہوئے تمہارے ہوائی اڈوں کو بھی بند کروا دیں گے۔ ہم جارح ممالک کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ ان ہوائی اڈوں پر حملہ کرنے کو (جہاں سے ہم پر ہوائی حملے کئے جاتے ہیں) ہم اپنا دفاعی حق سمجھتے ہیں۔

انصاراللہ یمن کے سیکرٹری سیاسیات نے مزید کہا کہ یمن پر جنگ مسلط کرنے والے جارح ممالک جان لیں کہ یمن پر ان کی جارحیت کے پانچ سال گزرنے کے بعد اب ہماری جنگی صلاحیتیں کہیں بڑھ گئی ہیں جبکہ ہم نے پہلے سے بہتر اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے، جن کے ذریعے اب ہم مزید اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ دوسری طرف سعودی فوجی اتحاد نے بھی سعودی ایئرپورٹ "ابہا" پر یمنی کروز میزائل کے کامیاب حملے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی کروز میزائل "ابہا" ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے ٹکرایا، جس سے کنٹرول ٹاور تباہ ہوگیا اور ایئرپورٹ پر تمام سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 799224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799224/ہمارے-ہوائی-اڈے-بند-رہیں-پرواہ-نہیں-جارح-ممالک-کے-بھی-کھلنے-دینگے-انصاراللہ-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org