QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں صدر راج کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی

13 Jun 2019 20:49

گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے حالات کے پیش نظر وہاں صدر راج کی مدت 6 ماہ بڑھانے کی سفارش کی تھی جسے کابینہ نے منظوری دے دی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت مزید چھ مہینے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ ریاست میں صدر راج کی میعاد آئندہ 2 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے حالات کے پیش نظر وہاں صدر راج کی مدت 6 ماہ بڑھانے کی سفارش کی تھی جسے کابینہ نے منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کو پارلیمنٹ کی منظوری کے لئے آئندہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ سال 20 جون کو صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد گورنر راج نافذ کیا گیا تھا۔

گورنر نے اسمبلی کو قریب چھ ماہ تک زیر التوٰی رکھنے کے بعد گزشتہ سال 21 نومبر کو تحلیل کر دیا تھا۔ گذشتہ دسمبر میں ریاست میں گورنر راج کی چھ مہینے کی مدت پوری ہوگئی تھی اور ریاست کے آئین میں اسے چھ ماہ سے زیادہ بڑھانے کا التزام نہ ہونے کی وجہ سے وہاں چھ مہینے کے لئے صدر راج نافذ کیا گیا تھا۔ بعد میں اس امر کی تجویز کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظوری دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 799234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799234/مقبوضہ-کشمیر-میں-صدر-راج-کی-مدت-6-ماہ-توسیع-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org