0
Thursday 13 Jun 2019 21:35

کٹھوعہ آبروریزی و قتل کیس، مجرموں کو پھانسی دیکر کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیئے تھا، سید علی گیلانی

کٹھوعہ آبروریزی و قتل کیس، مجرموں کو پھانسی دیکر کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیئے تھا، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے کٹھوعہ آبروریزی اور قتل کیس پر سنائے جانے والے فیصلہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک بے گناہ معصوم بچی کو جس درندگی سے آبروریزی کے بعد قتل کیا گیا، اُس نے کشمیر کے عوام کو ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کو ہلا کے رکھ دیا۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ غریب اور مفلس طبقے سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو ایک گہری اور سوچھی سمجھی سازش کے تحت وہاں سے بھگانے کے منصوبے پر عمل کرنے کے لئے ہولناک واردات انجام دی گئی جس سے پوری انسانیت شرمسار ہوکر رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس درندگی اور اخلاق باختہ حرکت کرنے والوں کو پھانسی دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہہئے تھا تاکہ ایسی سوچ اور ذہنیت رکھنے والوں کے بوجھ سے زمین کے سینے کو بھی صاف کیا جاسکتا۔ سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ ’’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاو‘‘ کے نعرے لگانے والے کمسن بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کی رعایت کیسے برت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں ایک خاص طبقے کے افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے کو لاکھوں ووٹوں کی اکثریت سے پارلیمنٹ میں بھیجا جائے، اس پارلیمنٹ میں ایسے ہی قوانین بننے کی اُمید کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اس شرمناک واقعہ کے اصلی خالق کے ماسٹر مائنڈ (بیٹے) کو شک کا فائدہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وحشی درندے کو کسی بھی حالت میں کوئی رعایت نہیں دی جانی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 799244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش