0
Thursday 13 Jun 2019 11:04

حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے، پرویز رشید

حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونیوالے پاکستانی عوام کے دوست ہیں جبکہ گرفتار کرنیوالے پاکستانی عوام کے دشمن ہیں، گرفتار کرنیوالے بجٹ میں پاکستانی عوام کو تکلیف دیتے ہیں ریلیف نہیں، بجٹ پیش ہوتے وقت وزیراعظم گھبرائے ہوئے تھے کبھی آلہ لگاتے کبھی رکھ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے کہا ہے پچھلے قرضوں کا حساب لیں گے، خان صاحب نے کہا کوئی ڈیم بنا نہیں، قرض خرچ ہوگیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا، 10 سال میں لوڈشیڈنگ اور گیس بحران ختم کیا گیا، پاکستان کو 5 اعشاریہ 8 فیصد کی شرح سے ترقی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جب نالائق جھوٹا شخص پاکستان کا ذمے دار بنا دیا جائے گا تو یہی صورتحال ہوگی، وزیراعظم کی تقریر کے بعد ڈالر راکٹ کی طرح اوپر اور سٹاک ناک کے بل آکر گرا، وزیراعظم جب بھی بولتے ہیں پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کرتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ اے پی سی میں پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہوگی، اپوزیشن نے ایک لمحہ بھی اپنے کردار میں کمی نہیں رکھی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ وزیرنے شادی ٹرین چلائی تھی لیکن شادی کا پتا ہے نہ ٹرین کا، آنیوالے دنوں میں ن لیگ جلسے کرے گی، مریم اور شہباز شریف خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 799245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش