QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں عسکری حملے میں 3 فورسز اہلکار ہلاک

13 Jun 2019 21:04

اطلاعات کے مطابق کم سے مزید تین اہلکار اور ایک راہ چلتی لڑکی بھی اس حملے میں زخمی ہوئی ہے تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں عسکری پسندوں کے ایک حملے میں 3 قابض فورسز ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او، ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو وہاں مردہ حالت میں پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کم سے مزید تین اہلکار اور ایک راہ چلتی لڑکی بھی اس حملے میں زخمی ہوئی ہے تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ قصبہ کے کے پی روڑ پر پیش آئے اس واقعہ میں ایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799246/مقبوضہ-کشمیر-میں-عسکری-حملے-3-فورسز-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org