0
Thursday 13 Jun 2019 11:16

چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 17 ہلاک

چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 17 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 17 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے۔ گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث 6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو حکام نے پانی میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کو بچایا۔ بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر، سڑکیں اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 799249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے