QR CodeQR Code

چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 17 ہلاک

13 Jun 2019 11:16

گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث 6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 17 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے۔ گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث 6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو حکام نے پانی میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کو بچایا۔ بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر، سڑکیں اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔
 


خبر کا کوڈ: 799249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799249/چین-میں-بارشوں-نے-تباہی-مچا-دی-17-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org