QR CodeQR Code

حکومت نے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کیا، سعد رفیق

13 Jun 2019 11:52

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سے آمریت کی بُو آ رہی ہے، میں نےعمران خان کو الیکشن میں ہرایا، ووٹوں کی گنتی پر نیازی خان بھاگ گیا، یہ کیسی حکومت ہے، سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ممتاز لیگی رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام پس رہے ہیں، ان کا تیل نکل رہا ہے، بے حس حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کیا، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، حکومت سیاسی مخالفین کو ہراساں کر رہی ہے، ان کے پاس کوئی پلان نہیں، ایسے ملک نہیں چلے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کا ایسا دور پہلے کبھی نہیں دیکھا، عمران خان منافق ہے، اسے پی ٹی آئی والے حاجی نظر آتے ہیں، عمران خان سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیا جائے گا، عوام میں ان کی اصلیت خود بخود آشکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سے آمریت کی بُو آ رہی ہے، میں نےعمران خان کو الیکشن میں ہرایا، ووٹوں کی گنتی پر نیازی خان بھاگ گیا، یہ کیسی حکومت ہے، سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799257/حکومت-نے-آئی-ایم-ایف-کا-بجٹ-پیش-کیا-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org