QR CodeQR Code

کراچی میں شدید گرمی کا راج، ہیٹ ویو الرٹ جاری

13 Jun 2019 12:04

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی غیر معمولی لہر کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ہے، سمندری طوفان وائیو آج رات گئے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔


شہر قائد میں ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جبکہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج سے 3 دن کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ہیٹ ویو کے اثرات صبح سے ہی نظر آنا شروع ہوگئے، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر لو کے تھپیڑے چلیں گے، جبکہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم گرمی کی شدت 50 ڈگری کے برابر محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی غیر معمولی لہر کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ہے، سمندری طوفان وائیو آج رات گئے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان کے باعث آج شام کو شہر میں آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طو پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھا دیں اوراگر باہر نکلنا پڑے، تو سر ڈھانپ کر یا سر پر گیلا کپڑا رکھ کر باہر نکلیں۔


خبر کا کوڈ: 799260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799260/کراچی-میں-شدید-گرمی-کا-راج-ہیٹ-ویو-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org