0
Thursday 13 Jun 2019 12:33

سرگودھا پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ملزم ہلاک

سرگودھا پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ملزم ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی علاقے کنڈان میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، مقابلے میں ایک ملزم پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے قتل کے مقدمے کی مفرور اشتہاری ملزمہ ساجدہ کی گرفتاری کے لئے نواحی علاقے کنڈان میں چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران مکان میں موجود شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا، تاہم مفرور اشتہاری ملزمہ مشتبہ مکان سے برآمد نہیں ہوئی۔ شہید اہلکار اور ملزم کی لاشوں، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 799270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب