QR CodeQR Code

نہتے عالم دین نے تاریخ ساز فتویٰ دیکر دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی، راغب نعیمی

13 Jun 2019 12:46

شہید پاکستان کانفرنس سے خطاب میں جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے خود کش حملوں کے حرام ہونے کے فتوی نے دہشت گردوں کے کھوکھلے بیانیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ آپ کی شہادت نے حق و باطل کی تفریق واضح کر دی۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا فتوی درحقیقت ریاست کے بیانیہ پیغام پاکستان کی بنیاد بنا۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے زیراہتمام ہونیوالی شہید پاکستان کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید نے دہشت گردی کیخلاف دنیا میں پہلا فتویٰ دیکر ثابت کیا کہ پاکستانی پرامن قوم ہیں، نہتے عالم دین نے تاریخ ساز فتویٰ دیکر دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے دسویں یوم شہادت کے موقع پر دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں شہید پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نامور دینی، مذہبی، سیاسی تنظیموں، سربراہان مدارس، ناظمین، مدرس، جید علماء و مشائخ، عظام اورآستانوں کے سجادہ نشینوں نے شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے خود کش حملوں کے حرام ہونے کے فتوی نے دہشت گردوں کے کھوکھلے بیانیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ آپ کی شہادت نے حق و باطل کی تفریق واضح کر دی۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا فتوی درحقیقت ریاست کے بیانیہ پیغام پاکستان کی بنیاد بنا۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کیلئے آپ کی خدمات لازوال ہیں۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج کا کردار قابل قدر ہے۔ کانفرنس میں پیر رفیق احمد مجددی،  پیر اعظم معصومی، صاحبزادہ رضائے مصطفی، مولانا غلام محمد سیالوی، ڈاکٹر رفیق احمد، علامہ قاسم علوی، ڈاکٹر حسیب قادری، پیر ذوالفقار احمد ہاشمی، مولانا شریف الدین قذافی، مفتی انورالقادری، مولانا غلام نصیر الدین چشتی، حاجی امداد اللہ نعیمی، پیر سید شہباز احمد سیفی، مولانا محمدعلی نقشبندی، پیرعبدالستارشاکر، مفتی نعیم احمد صابری، حافظ ارشد اقبال، علامہ مشتاق نوری، علامہ اصغر شاکر، علامہ افتخارنعیمی، پروفیسروارث نعیمی، پروفیسرآصف طاہر، حافظ غلام علی، مفتی قیصرشہزاد، مولانا پیر ارشدنعیمی، مفتی عمران حنفی، مفتی مسعود الرحمن، مفتی عرفان اللہ، مفتی فیصل ندیم، مفتی بلال فاروق، مفتی ذیشان صابر، مفتی عبدالحفیظ، مفتی شہزاد نقشبندی، پروفیسر سفارش علی نعیمی، علامہ اعظم علی نعیمی، شریف شاہد سمیت نعیمین ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بھی شرکت و خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 799271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799271/نہتے-عالم-دین-نے-تاریخ-ساز-فتوی-دیکر-دہشتگردوں-کی-کمرتوڑ-دی-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org